مہم کا مقصد نوجوانوں کو سماجی بہبود کے کاموں میں دلچسپی لینے کی ترغیب دینا ہے
ابو ظہبی،17جون(آئی این ایس انڈیا)متحدہ عرب امارات کی کم عمر خاتون وزیرہ کی تازہ تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر مقبول ہوئی ہیں جن میں انہیں سڑکوں پر راہ گیروں میں افطاری کا سامان تقسیم کرتے دکھایا گیا ہے۔اماراتی خاتون وزیر مملکت برائے امور نوجوانان شمال المزروعی کی تصاویر حال ہی میں سوشل میڈیا پر آئی تھیں جن میں انہیں راہ گیروں میں افطاری کا سامان تقسیم کرتے دکھایا گیا تھا۔خیال رہے کہ 22سالہ المزروعی کم عمراماراتی وزیرہ ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے نوجوانوں کو فلاحی سماجی بہبود کے کاموں کی ترغیب دلانے کے لیے خود سڑکوں پر نکل کر روزہ داروں میں کھجوریں، پانی اور افطاری کا دیگر سامان تقسیم کیا۔ عوامی جذبہ خیر سگالی کو شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر سراہا گیا ہے۔ذرائع ابلاغ میں ان کی ایک تصویر جس میں وہ ڈرائیوروں میں مسکراتے چہرے کے ساتھ 13 جون کو افطاری کا سامان تقسیم کر رہی ہیں۔کم عمرہ اماراتی وزیرہ آکسفورڈ یونیورسٹی سے پالیسی اسٹڈی میں اعلیٰ نمبروں کے ساتھ سند یافتہ ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے معاشیات اور دیگر شعبوں میں نیویارک یونیورسٹی سے ڈپلومے حاصل کر رکھے ہیں۔